2 جولائی 2014 - 15:42
ابو بکر البغدادی کی بیعت نہ کرنے والے مسلح دہشت گرد نامشروع

عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ابو بکر البغدادی کو دنیا کے تمام مسلمانوں کا خلیفہ مقررکرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ ، طالبان، النصرہ اور امارت قفقازجیسی دہشت گرد تنظیمیں اگر ابوبکر بغدادی کی بیعت نہیں کریں گی تو انھیں نامشروع قراردیدیا جائےگا۔

ابنا: عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ابو بکر البغدادی کو دنیا کے تمام مسلمانوں کا خلیفہ مقررکرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ ، طالبان، النصرہ اور امارت قفقازجیسی دہشت گرد تنظیمیں اگر ابوبکر بغدادی کی بیعت نہیں کریں گی تو انھیں نامشروع قراردیدیا جائےگا۔

داعش نے اعلان کیا ہے کہ تمام مسلمانوں کو ابو بکربغدادی کی بیعت کرنی چآہیے اور جو گروہ سرپیچی کریں گے انھیں کچل دیا جائےگا۔

ادھر داعش نے اپنے نام سے عراق اور شام کا لفظ خذف کردیا ہے اور بغدادی کو خلیفہ بنا کر اپنی امارات دوسرے اسلامی ممالک تک پھیلانا چاہتے ہیں۔

.....

/169